۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
غزہ

حوزہ/ صیہونی حکومت نے اپنے تازہ ترین حملوں میں آج صبح غزہ کی پٹی کے وسط میں الزوائدہ نامی علاقے میں 15 افراد پر مشتمل ایک خاندان کے تمام افراد کا قتل عام کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ جنگ کے 316ویں دن کا آغاز غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی ایک نئی تعداد کو شہید کرکے کیا۔

آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع الزوائدہ نامی علاقے میں ایک فلسطینی خاندان پر حملہ کیا اور اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں سامی العجلہ نامی شخص اپنے خاندان کے 14 افراد کے ساتھ پناہ لیے ہوئے تھا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’معا‘ کے مطابق ان 15 شہداء کے جنازےکو الاقصیٰ اسپتال پہنچایا گیا، ان شہیدوں کے نام اور عمریں درج ذیل ہیں:

1- سامي جواد العجلة 45 سال

2- بشرى صبري العجلة «الملح»، 73 سال

3- حنان فوزي العجلة «اكحيل»، 44 سال

4- صفاء عادل العجلة «ابو القمبز»، 38 سال

5- هديل سامي جواد العجلة؛ 22 سال

6- بشرى سامي جواد العجلة؛ 20 سال

7- لينا سامي جواد العجلة؛ 17 سال

8- محمد سامي جواد العجلة؛ 16 سال

9- لانا سامي جواد العجلة؛ 16 سال

10- حسن سامي جواد العجلة؛ 14 سال

11- ليان سامي جواد العجلة؛ 11 سال

12- مادلين سامي جواد العجلة؛ 9 سال

13- ندين سامي جواد العجلة ، 11 سال

14- دانا سامي جواد العجلة؛ 10 سال

15- ريتال سامي جواد العجلة؛ 2 سال

دوسری جانب آج صبح النصیرات کیمپ میں ابو سبیکہ کے گھر پر بمباری ہوئی جہاں مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے، غزہ کی پٹی کے شمال میں الشیخ رضوان محلے میں ماضی خاندان کی رہائش گاہ پر بمباری سے 2 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .